Advertisement
Advertisement
Advertisement

حفاظتی پابندیوں کا اب تک اچھا رزلٹ آرہا ہے، اجمل وزیر

Now Reading:

حفاظتی پابندیوں کا اب تک اچھا رزلٹ آرہا ہے، اجمل وزیر
اجمل

خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حفاظتی پابندیوں کا اب تک اچھا رزلٹ آ رہا ہے جبکہ بیرونی ممالک سے آنے والوں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہے جبکہ صوبےمیں 195کےٹیسٹ منفی آئے، 345افرادکی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔

ریلیف پیکج کے حوالے سے انہون نے بتایا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکج صوبے کے 19 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائیگا جبکہ ہزار روپے احساس پروگرام کے تحت جبکہ 2 ہزار روپے خیبر پختون خوا حکومت کی طرف سے دیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لئے 5 ارب روپے کی چھوٹ ٹیکس کی بھی منظوری دی گئی ہے، محکمہ صحت کو ضروری میڈیکل سامان لینے کے لئے 8 ارب روپے دئیں جائینگے۔

کورونا وائرس کا خطرہ، حمزہ شہباز نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی

Advertisement

اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پیکج کی کل لاگت 11 ارب 40 کروڑ ہے جبکہ کابینہ نے محمکہ ریلیف کو 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد 500 تک پہنچا دی گئی ہے، کورونا ٹسٹ کی سہولت پورے صوبے تک پہنچائی جائیگی جس کے لئے ضلعی ہسپتالوں میں تمام ضروری آلات فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تاھ کہ ہیلتھ ورکرز، پولیس اور فرنٹ لائن پر موجود تمام عملے کے لیے حفاظتی انتظامات کر لیے گئے ہیں، عوام بیرونی ممالک سے آنے والوں کا ٹال فری نمبر 1700 یا 080001700 پر اطلاع دے تاکہ کورونا وائرس کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ لوگوں کے لیے حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں گے جبکہ میڈیا نمائندگان کو خصوصی کارڈز جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے میں ان کو آسانی ہوں۔

کوروناوائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں جس کی وزیراطلاعات خیبرپختونخوا  اجمل وزیر  نے تصدیق کردی اور کہا کہ ڈسٹرکٹ دیر سے تعلق رکھنے والی خاتون کورونا سےجاں بحق ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر