
وزیراعظم شہبازشریف کی جلد حیدر آباد کے دورے کی یقین دہانی (فائل فوٹو)
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی صرف افواج پاکستان کے افسران کا نام نہیں، ایس آئی ایف سی میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر لوگ شامل ہیں۔
ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزرائےاعلیٰ نے سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پراطمینان کا اظہارکردیا۔ شرکا نے اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمدپربھی اظہاراطمینان کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں کہا کہ صوبائی حکومتوں کوایس آئی ایف سی میں ساتھ لیکرچل رہےہیں۔ دورہ یواے ای انتہائی کامیاب رہا، 10ارب ڈالریواےای نے سرمایہ کاری کےلیےمختص کردیےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کشکول توڑ دیا، تجارتی ومعاشی تعاون کواہمیت دے رہے ہیں، دوست ممالک نےایس آئی ایف سی کے اقدامات کوسراہا، عسکری قیادت نےبیرونی سرمایہ کاری کےفروغ میں کلیدی کرداراداکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس اجلاس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیےایس آی ایف سی کاکرداراہم قراردیا گیا۔
اجلاس میں کان کنی، معدنیات، آئی ٹی، زراعت ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل تھے۔ سعودی عرب، یواےای، جاپان، آذربائیجان، قطرودیگرممالک کے وفد سے گفتگوپرمشاورت ہوئی۔
شرکا نے یواے ای کی جانب سے10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےاعلان کاخیرمقدم کیا۔
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے ایس آئی ایف سی اجلاس سےخطاب کرتے کہا کہ سعودی عرب ہرطرح سے پاکستان کی مدد کیلئے تیارہے، ایف بی آرکی100فیصد ڈیجیٹلائزیشن کیلئےٹیم ہائرکرلی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حقیقت یہ ہےکہ کروڑوں نہیں اربوں کےخزانےپاکستان میں دفن ہیں، ایس آئی ایف سی صرف افواج پاکستان کے افسران کانام نہیں، ایس آئی ایف سی میں وزرائےاعلیٰ، وفاقی وزرااوردیگرلوگ ہیں، وہ وقت دورنہیں جب پاکستان اپنا مقام واپس پائے گا۔
ایس آئی ایف سی اجلاس سےخطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی طورپرایس آئی ایف سی پراعتماد کیاجارہاہے، برادرممالک سے کوئی تاخیرنہیں اب تاخیرہماری طرف سے ہے، جوکام دکھائے گا وہ ہمارے سرکاتاج ہوگا، جوسستی دکھائےگاوہ ہماری ٹیم میں نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورہ یواےای میں کہا کشکول توڑنے آیا ہوں، آئیں ایک قوم بن جائیں ایٹمی طاقت کی طرح معاشی ترقی کریں، صوبوں اوروفاق کومل کرچلناہے، روکھی سوکھی روٹی ساتھ کھانی ہے، تمام صوبےایس آئی ایف سی پراعتماد کرتےہیں، ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نےناقدین کےمنہ بند کردیے۔
وزیرعظم شہبازشریف نے کہا کہ وقت کےساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جارہی ہے، ایس آئی ایف سی کےحوالےسےافسران مل کرکام کررہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News