 
                                                      پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ
وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیوکیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزارتِ قومی صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ سےتعلق رکھنےوالےبچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں۔
وزارت قومی صحت کے مطابق بچی کےنمونوں میں پائےجانےوالےوائرس کی تحقیق جاری ہے۔
وزیراعظم کےکوآرڈی نیٹربرائے صحت ڈاکٹرملک مختاراحمد نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو پورے خاندان کو متاثرکرتا ہے۔
ڈاکٹرملک مختاراحمد نے کہا کہ 5 سال سے کم عمربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 