
پاکستان نے تائیوان پر چین کے اسٹریٹیجک موقف کی ہمیشہ حمایت کردی
وزیر اعظم شہباز نے تائیوان پر چین کے اسٹریٹیجک موقف کی حمایت کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان نے تائیوان پر چین کے اسٹریٹیجک موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا ’’پاکستان ون چائینہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابل انتقال حصہ سمجھتا ہے‘‘۔
شہباز شریف نے لکھا ’’پاکستان چین کی قومی یکجہتی کے لئے چینی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، تائیوان میں خودساختہ انتخابات اور انتقال اقتدار معروضی حقائق کو تبدیل نہیں کرتا‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News