Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کی عوام کو منتقلی جاری

Now Reading:

بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کی عوام کو منتقلی جاری
بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کی عوام کو منتقلی جاری

بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کی عوام کو منتقلی جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کی عوام کو منتقلی جاری ہے۔

ضلع ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے لوگوں کیلئے وہاں سے نکلنے والی گیس سے صحت، تعلیم، روزگار، ہنر اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں بے شمار منصوبے جاری ہیں۔

پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ان قومی پروجیکٹس کی حفاظت کے فرائض سرانجام دیے جارہے ہیں۔

حکومت بلوچستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اشتراک سے چلنے والا پبلک ویلفیئر اسپتال، سوئی میں مقامی افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کررہا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں پبلک ویلفیئر اسپتال سوئی کیلئے فنڈز کی فراہمی اور مکمل سوئی ٹاؤن کو مفت پانی کی سپلائی شامل ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں تعلیم فاونڈیشن کے اشتراک سے سوئی کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات دینے کا منصوبہ، سوئی کے نوجوانوں و عورتوں کو مختلف ہنر سیکھانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام سمیت ورچوئل یونیورسٹی اور سوئی کیمپس کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی شامل ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ  1952سے بلوچستان کے علاقے سوئی میں موجود ہے۔ پی پی ایل کی جانب سے سوئی میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

جنرل مینیجر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ سوئی میں پی پی ایل کی جانب سے پچھلے 5 سال کے دوران تعلیم کی مد میں 1500 ملین، صحت کیلئے 1000 ملین اور سوئی ٹاؤن کو پانی کی فراہمی کیلئے 6000 ملین سے زائد کا خرچہ کیا گیا ہے۔

پی پی ایل حکام کے مطابق سوئی ویلفیئر اسپتال میں مقامی افراد کا علاج فری ہو رہا ہے۔

سوئی میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے مینیجر کے مطابق سوئی میں 80 تا 90 فیصد لوگوں کے پاس فری گیس موجود ہے۔

سوئی کے قبائلی رہنما کہتے ہیں کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پی پی ایل کے تعاون سے چل رہا ہے اور اس میں سوئی کے نوجوان مرد اور عورتوں کو مختلف ہنر سیکھائے جارہے ہیں۔

Advertisement

قبائلی رہنما نے کہا کہ امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دی ہیں جب کہ یہ اقدامات ان تمام جھوٹے پروپیگنڈوں کی نفی کرتے ہیں کہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے لوگوں پر خرچ نہیں ہورہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر