ایرانی صدر کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا، راجہ پرویز اشرف
سابق وزیراعظم اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایرانی صدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یہ بات ایرانی سفارت خانے میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔
راجہ پرویز اشرف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حیسن امیر عبد اللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعظم نے ایرانی حکومت، پارلیمان اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا، اور میں مشکل گھڑی میں ایرانی عوام اور ایرانی حکومت کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صدر رئیسی پاکستان کے مخلص اور بااعتماد دوست تھے اور ان کا آخری دورہ پاکستان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہیں گئیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے مزید یہ بھی کہا کہ صدر رئیسی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
