Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، خورشید شاہ

Now Reading:

پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، خورشید شاہ
پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، خورشید شاہ

اختر مینگل کا استعفیٰ اپنی سیاست کو بچانے کے لیے ہے، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاست دان ہیں، اور پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں ان کو اپنی سیاست اور ذات بچانا پڑے گی۔

خورشید شاہ نے معاشی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھ کر بجٹ بنایا جانا چاہیے، ملک کی معیشت اس وقت بہتر نہیں ہے یہ بات سب کو پتہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کے 2008سے 2013کےپانچ سال ملک میں خوشحالی کی ضمانت تھے، ملک میں اس وقت 80 لاکھ ملازمین ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30 فیصد اضافہ ہونا چاہئے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہئے۔

 خورشید شاہ نے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق حکومت سے بات چیت کے بارے میں کہا کہ مجھے علم نہیں، تاہم یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ ہیں ان کو شاید پتہ ہو، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پندرہ سالوں میں پارلیمنٹ سے بھاگنے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر