
اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا
اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے لیے انصاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونےوالے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
ہسپانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن کا قیام ہم سب کی ذمے داری ہے۔ کل سے ہم دو ریاستی حل کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل تین یورپی ممالک اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News