Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، وزیراعظم

Now Reading:

چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں چینی کمپنیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران چین کو پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں  پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔

اس اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ چینی انڈسٹری خصوصاً چینی ٹیکسٹائل  انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر  زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، اور پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم نے یہ بھی کہا سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رہے ہیں جبکہ چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا، اس کے علاوہ ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان چین کے تعاون کے نئے  منصوبوں کے حوالے سے تیاری کریں اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھائے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ جبکہ برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے میں چین پاکستان کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر