Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی پاکستان کو مالی اعانت فراہم کرنے کی حمایت

Now Reading:

آئی ایم ایف کی پاکستان کو مالی اعانت فراہم کرنے کی حمایت
مہلک وبا

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سےنمٹنے کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے کی حمایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات کہی ہے کہ آئی ایم ایف اس مشکل وقت میں پاکستان کو مالی اعانت فراہم کرے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جیارج نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے اثرات کم کرنے کے اقدامات پر وزیر اعظم پاکستان سے اچھی گفتگو ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پالیسیوں کے ڈیزائن میں بھی پاکستان کی مدد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روزآئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا پاکستان سے متعلق بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کاوشوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر کاربند ہے۔

کورونا وائرس: آئی ایم ایف کا بلا سود قرض دینے کا اعلان

Advertisement

ایم ڈی آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات پاکستانی معیشت کے لیے چیلنجنگ ہیں اور ان تمام صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کا انسداد کورونا ریلیف پیکج خوش آئند ہے کیونکہ اس ریلیف پیکج سے متاثرہ خاندانوں کو مدد مل سکے گی۔

ایم ڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فوری فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے جو کہ پاکستان یہ فنڈ انسداد کورونا اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ایم ڈی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ جلد پاکستان کے مطالبے کو منظوری دے دی جائیگی جبکہ ریلیف اقدامات میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اصلاحات کے ذریعہ معاشی استحکام حاصل کرلے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان مزید قرض لے گا ، آئی ایم ایف ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 584؍ ارب روپے دینے پر تیار ہوگئے ہیں۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی اداروں سے امداد بھی ملے گی ، کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کیا جارہا ہے، دالوں، گھی، چینی وغیرہ پر ٹیکس کم یا ختم کریں گے ، بجلی گیس بلوں کی لیٹ فیس معاف ہوں گے ، تین مزید سستا کریں گے ۔

Advertisement

یاد رہے کہا آئی ایم ایف نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بلا سود فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو بلا سود فنڈز دیے جائینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر