Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش کپتان پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر؛ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

انگلش کپتان پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر؛ وجہ سامنے آگئی
انگلش کپتان پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر؛ وجہ سامنے آگئی

انگلش کپتان پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر؛ وجہ سامنے آگئی

انگلش کپتان جوز بٹلر کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جب کہ انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت کے بعد جوز بٹلر انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں جب کہ انگلش کپتان کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔

جمعرات کو کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے و آخری میچ میں بھی جوز بٹلر کی آمد غیر یقینی ہے تاہم انگلش کپتان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کا امکان ہے اور وہ کیریبین میں ہونے والے میچز کے لیے اسکواڈ کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

Advertisement

انگلش ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے میچز کا آغاز 4 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف بارباڈوس میں ہونے والے میچ سے کرے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی کا جوز بٹلر کی غیر موجودگی پر کہنا ہے ’’اگر ان کی غیر موجودگی میں مجھے کپتان بنایا جاتا ہے تو یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہوگی اور جب جوز بٹلر واپس آئیں گے تو وہ دوبارہ قیادت سنبھال لیں گے‘‘۔

خیال رہے کہ جوز بٹلر نے پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں اوپننگ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں بین ڈکٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ول جیکس یا جونی بیرسٹو میں سے کوئی ایک فل سالٹ کے ساتھ اوپپنگ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر