
نیب کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ نیب کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ نیب کووائٹ کالرکرائم کی تفتیش میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ نیب کی مشکلات کومدنظررکھتےہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی، الیکشن ٹریبونلز کا قیام الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی موجودہ ٹریبونلزبرقراررکھے یا مقدمات نئےکومنتقل کرے۔ لاہورہائیکورٹ نے ای سی کونام بھیج کرنوٹیفائی کرنےکی ہدایت کی۔
اعظم نذیرتارڑ نے بول نیوز سے گفتگو میں مزید کہا کہ اس طرح کی ہدایات ملیں تو آئینی ادارہ اپنے مطابق ہی چلے گا، الیکشن کمیشن کو اس طرح کی ہدایات مناسب نہیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News