Advertisement
Advertisement
Advertisement

’نہ گولی چلی نہ بم‘ شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر انوکھا حملہ

Now Reading:

’نہ گولی چلی نہ بم‘ شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر انوکھا حملہ

شمالی کوریا نے اپنے روایتی حریف جنوبی کوریا کے خلاف انوکھا حملہ کیا ہے جس میں ایک بھی گولی اور بم نہیں چلا۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی حدود میں کچرے سے بھرے کم از کم 260 غبارے گرائے ہیں جس کے بعد حکام نے اپنے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سفید غبارے اور ان سے منسلک پلاسٹک کے تھیلوں کو چھونے سے گریز کریں کیونکہ ان میں گندا فضلہ اور کچرا ہے۔

یہ غبارے جنوبی کوریا کے نو میں سے آٹھ صوبوں میں پائے گئے ہیں اور اب ان کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا دونوں نے 1950 کی دہائی میں کوریائی جنگ کے بعد سے اپنی پروپیگنڈا مہموں میں غبارے کا استعمال کیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل جنوبی کوریا کی فوج نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ان غباروں میں شمالی کوریا کا کوئی پروپیگنڈا پمفلٹ موجود تھا یا نہیں۔

حالیہ واقعہ جنوبی کوریا کے سرگرم کارکنوں کی جانب سے شمالی کوریا کے سرحدی علاقوں میں بار بار پمفلٹ اور دیگر کچرا پھینکنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

شمالی کوریا کے نائب وزیر دفاع کم کانگ ایل نے ایک بیان میں کہا کہ فضلے اور گندگی کے ڈھیر جلد ہی سرحدی علاقوں اندرونی حصے میں بکھر جائیں گے اور انہیں ہٹانے کے لیے کتنی کوششوں کی ضرورت ہے اس کا براہ راست تجربہ کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوائلٹ پیپر، سیاہ مٹی اور بیٹریوں سمیت سفید شفاف غباروں سے جڑے بیگ وں کو تار کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یون ہیپ نے خبر دی ہے کہ گرے ہوئے کچھ غباروں میں وہ فضلہ تھا جو اس کے گہرے رنگ اور بدبو کی وجہ سے ظاہر ہوتا ہے۔’

جنوبی کوریا کی فوج نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ، تین مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
قطر امریکا کا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ٹرمپ
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر