Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کاراناخ کو آذربائیجان کا حصہ سمجھتا ہے، اسحاق ڈار

Now Reading:

پاکستان کاراناخ کو آذربائیجان کا حصہ سمجھتا ہے، اسحاق ڈار
پاکستان کاراناخ کو آذربائیجان کا حصہ سمجھتا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کاراناخ کو آذربائیجان کا حصہ سمجھتا ہے، اسحاق ڈار

 پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے  آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بہراموف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاراناخ کو آذربائیجان کا حصہ سمجھتا ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میں وزیرخارجہ آذربائیجان کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں جبکہ پاکستان آذربائیجان کی خود مختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے اس کے علاوہ نکور نوکارباخ معاملے پر پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ کوپ 29کے انعقاد پر پاکستان آذربائیجان کی حمایت کرے گا جبکہ آذربائیجان کے کشمیر سے متعلق موقف کو سراہتے ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے، اس کے علاوہ ثقافت، تعلیم اور پارلیمانی وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہاکستان کی حمایت پر آزربائیجان کے مشکور ہیں۔ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے حوالے  سے آئندہ ماہ جون میں انتخاب ہو گا۔

Advertisement

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے بہت سے طلباء باکو میں طبی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، آزربائیجان میں تقریباً 55 ہزار کے قریب پاکستانی ہیں۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بہراموف نے بھی کہا کہ میں پاکستان میں اپنے شانداراستقبال پرمشکور ہوں۔

وزیرخارجہ آذربائیجان نے کہا کہ وہ آرمینیا کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکرگزارہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں عوام کے درمیان رابطوں میں معاون ثابت ہوں گی۔

آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں اور اس حوالے دونوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں تعاون پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔

جیہون بہراموف کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بہراموف دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر