Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

Now Reading:

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
نیب ترامیم کیس

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ تاریخ کا اعلان شیڈیول دیکھ کر کرینگے۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کیے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ وکلا سے ملاقاتوں کا حکم جاری کریں۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کے سامنے ہی حکم نامہ لکھوائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے کہا کہ مجھے تیاری کیلئے مواد ملتا ہے نہ ہی وکلاء سے ملاقات کرنے دی جاتی، قید تنہائی میں ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو مواد بھی فراہم کیا جائے گا اور وکلاء سے ملاقات بھی ہوگی۔ اگرآپ قانونی ٹیم کی خدمات لینگے تو پھر آپ کو نہیں سنا جائے گا۔

Advertisement

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی قانونی شخص سے معاونت تو ضروری ہے تیاری کیلئے۔ خواجہ حارث اور ایک دو اور وکلاء سے ملنا چاہتا ہوں۔ آپ سے بات کرنے کا موقع شاید دوبارہ نہ ملے۔ آٹھ فروری اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر میری دو درخواستیں زیرالتواء ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ آپ کے وکیل کون ہیں ان کیسز میں؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ حامد خان میرے وکیل ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حامد خان کو معلوم ہے کیسز کیسے جلدی مقرر کرائے جاتے ہیں، آج کیس نیب ترامیم کے حوالے سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر