Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان

Now Reading:

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان
کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان ہے جبکہ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔

شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی شہر میں مغربی سمت سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دروان موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن کے طور پر ریکارڈ ہوا جس میں درجہ حرارت 41.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

چیف میٹرولو جسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں دو روز تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے شہر میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

Advertisement

سردار سرفراز کے مطابق دو جون سے کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ترہنے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

دوسری جانب ائیرکولیٹی انڈکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارہ  نمبر پر آگیا ہے تاہم پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

اس کے علاوہ ائیرکولیٹی انڈکس کا کہنا ہے کہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 97 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر