Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، پرائس کنٹرول اور دیگر امور کا جائزہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، پرائس کنٹرول اور دیگر امور کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول اور دیگر امور کا جائرہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مانیٹرنگ کے اشاریوں سے ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی۔

اجلاس میں شادی کے کھانے میں ون ڈش کی پابندی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی اور بریڈ کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے حکام کو قربانی کے جانوروں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا۔

Advertisement

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے ہر ڈی سی کام کرے گا، واضح فرق نظر آنا  چاہیے، روٹی کے نرخ مستحکم ہونے تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے اور روٹی کا وزن کم ہونے کی شکایات نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرائس مقرر ہونے کے بعد عملدرآمد ڈپٹی کمشنرکی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، اسپتالوں میں مریضوں کے انتظار کا دورانیہ کم ہونا چاہیے، شہروں اوردیہات میں سیوریج اوردیگرمسائل حل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے انتظامات اور سروسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی مرمت یقینی بنائی جائے، صوبے بھر میں فلٹر پلانٹس کے بارے میں مانیٹرنگ کی جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کا سدباب ہماری ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنرز خسرہ کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں، خسرہ سے بچاؤ کیلئے جنگی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے اور  کانگو وائرس کے پیشگی سد باب کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہر شہر میں مقررہ مقام پر ہی مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی جائے، عید پر قربانی کے بعد چند گھنٹوں میں شہرصاف ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر