Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی جیلوں میں طلبہ کو انٹرنشپ کروانے کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب کی جیلوں میں طلبہ کو انٹرنشپ کروانے کا فیصلہ
پنجاب کی جیلوں میں طلبہ کو انٹرنشپ کروانے کا فیصلہ

پنجاب کی جیلوں میں طلبہ کو انٹرنشپ کروانے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں طلبہ کو انٹرنشپ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تاریخی اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں طلبہ کو انٹرنشپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سائیکالوجی، کریمنالوجی اور قانون کے طلبہ کو پیڈ انٹرنشپ کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ سیشنز میں انہیں معاشرے کا مثبت حصہ بنانے پر کام ہوگا جب کہ پروگرام سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فری لیگل ایڈ میسر آئے گی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کہتے ہیں کہ اہم مقصد کے لئے پنجاب بھر سے بہترین طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا اور پیڈ انٹرنشپ کے لئے طلبہ کو بذریعہ اشتہار اور انٹرویو سلیکٹ کیا جائے گا۔

Advertisement

نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ منتخب طلبہ کو جیلوں میں سیشنز پر اعزازیہ بھی ادا کیا جائے گا جب کہ تمام طلبہ کو ان کے ڈومیسائل کے ضلع میں خدمات کا موقع دیا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز جیل ریفارمز پراجیکٹ کے سربراہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر