 
                                                      اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ؛ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے ٹیلی فون کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 