
وزیر خزانہ کا ڈیجیٹل گورننس کے فروغ پر زور
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل گورننس کے فروغ پر زور دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ٹیکنالوجی اور ٹیکس میکنزی اینڈ کمپنی کے ریجنل ہیڈ نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی شریک تھے جب کہ وزیر خزانہ نے ملاقات میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ پر زور دیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر مملکت علی پرویز ملک نے ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جب کہ وفد نے ملاقات پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ میکنزی ٹیم کی مقررہ وقت میں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی تکمیل کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News