
وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور: پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ 53 کھرب 70 ارب ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ 53 کھرب 70 ارب ہونے کا امکان ہے جب کہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن کی مد میں محصولات کا ہدف ایک ہزار 26 ارب روپے ہوگا، تنخواہوں کی مد میں 596 ارب اور پینشن کی مد میں 445 ارب روپے رکھے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سروس ڈیلیوری اخراجات کا تخمینہ 840 ارب روپے ہوگا، ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ رمضان پیکج کے لیے 30 ارب اور سی بی ڈی کو 8 ارب دیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تعلیم کے لئے 600 ارب اور صحت کے لیے 406 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے، وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ کے لئے 9 ارب اور اپنی چھت اپنا گھر کے لیے سات ارب جب کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کے لئے چالیس ارب ہوں گے۔
علاوہ ازیں جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کے لئے ایک ارب اور پی ار اے کا 300 ارب کا ہدف ہے، بورڈ آف ریونیو کا ہدف 105 ارب اور ایکسائز کا 55 ارب روپے ہوگا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بیرونی قرضے کی ادائیگی کے لئے 121 ارب، غیر صوبائی محاصل میں پنجاب کا ہدف 555 اررب روپے ہوگا جب کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News