Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، ایونٹ میں بارش کی انٹری، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ منسوخ

Now Reading:

ٹی 20 ورلڈ کپ، ایونٹ میں بارش کی انٹری، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ منسوخ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارش نے بھی اپنی انٹری کر دی ہے، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی باعث منسوخ کر دیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 گروپ بی میں آج انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا، اسکاٹش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے تھے مگر پھر کالی گھٹاؤں نے اسٹیڈیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کافی دیر تک میچ کو روکا گیا۔

میچ میں بارش کے طویل خلل کی وجہ سے امپائر نے میچ کو فی اننگ 10 اوور تک محدود کر دیا تھا۔

بارش تھمتے ہی اسکاٹ لینڈ نے اپنی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا اور مقررہ 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنا لیے۔

Advertisement

اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز مائیکل جونز نے 45 اور جارج مونسی نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

میچ منتظمین کی جانب سے انگلینڈ کو جیت کے لیے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 109 رنز کا ہدف ملا، مگر تیز بارش نے انگلینڈ کے خوابوں پر پانی پھیر دیا۔

بارش کے باعث انگلینڈ کی اننگ شروع نہ ہو سکی جس کے بعد امپائر نے میچ کو منسوخ کر دیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پانچویں میچ میں افغانستان نے یکطرفہ مقابلے میں یوگنڈا کو 125 رنز سے شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، پاکستان کا سخت مؤقف برقرار
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر