صارم برنی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
معروف سماجی رہنما صارم برنی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
صارم برنی کو ایف آئی اے ٹیم نے گرفتار کر لیا#SarimBurney #BOLNews pic.twitter.com/qyYqsULrwr
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) June 5, 2024
ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ آج صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں گرفتار کیا، صارم برنی کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے حراست میں لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
