Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ؛ وزیر داخلہ کی مذمت

Now Reading:

چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ؛ وزیر داخلہ کی مذمت
چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ؛ وزیر داخلہ کی مذمت

چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ؛ وزیر داخلہ کی مذمت

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کی مذمت کردی۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر چمن اطہرعباس سے رابطہ کیا اور واقعے کی  تفصیلات طلب کیں۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چمن پر حملہ اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں عمل میں لائی جائیں، احتجاج کی آڑ میں عوام کو ریاست کے خلاف ورغلانا اور بغاوت پراکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے، جس پر اعتراض نہیں لیکن احتجاج کے دوران ایف سی، لیویز اور پولیو ٹیموں پر حملہ آور ہونا شرپسندی ہے۔

Advertisement

وزیرداخلہ بلوچستان کہتے ہیں کہ شرپسندوں کے خلاف  کارروائیوں سے ہی امن بحال کریں گے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے، ون ڈاکیومنٹ رجیم آئینی تقاضہ ہے لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز تعاون کریں۔ بات چیت سے معاملات کا حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر