
ملک میں سستی بجلی کا بڑا منصوبہ گزشتہ دو ماہ سے بند
ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کا بڑا منصوبہ 2 ماہ سے زائد عرصہ سے بند ہے۔
ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی ہیڈ ریس ٹنل پریشر میں کمی سنگین خرابی قرار دی گئی ہے جبکہ 969 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹ کی خرابی کے باعث لمبے عرصہ کے لیے بندش کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سستے پاور پراجیکٹ منصوبہ کی خرابی سنگین نوعیت کی ہو سکتی ہے جبکہ پروجیکٹ کی بحالی کے لیے کو کم از کم 18 ماہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 500 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا جبکہ ہیڈریس ٹنل پریشر میں کمی سنگین مسٸلہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرنگ کے 17 کلومیٹر کے حصے میں پانی کی کمی بڑے شگاف کی نشاہدہی کرتی ہے جبکہ پراجیکٹ کے لیے دو ماہ کی کوششوں کے باوجود صحیح صورت حال واضح نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبہ نیشنل گرڈ کو سالانہ 5 ارب یونٹ سے زیادہ بجلی فراہم کرتا ہے، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 10 روپے فی یونٹ کے اوسط ٹیرف پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News