
آپریشن بلیو اسٹار کی 40ویں برسی، بھارت میں خالصتان کے نعروں کی پھر گونج
امرتسر: سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوجیوں کے آپریشن بلیو اسٹار کو 40 برس مکمل ہوگئے ہیں۔
آپریشن بلیو اسٹار کی 40 ویں برسی پر بھارت کے شمالی شہر امرتسر کا گولڈن ٹیمپل خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، سکھوں نے بھارت سے آزادی کے عزم کا اطہار کیا۔
دربار صاحب امرتسر میں سکھوں نے سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے ساتھ احتجاج کیا جبکہ گولڈن ٹیمپل اور اطراف میں انتہائی سخت سیکیورٹی بھی کیے گئے۔
بھارتی حکومت کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود گولڈن ٹیمپل پر حملہ کروانے والی آنجہانی اندرا گاندھی کے قاتل کا بیٹا بھی نئی لوک سبھا کا رکن منتخب ہوگیا، فرید کوٹ سے منتخب ہونے والے سردار سربجیت سنگھ نے مخالف امیدوار کو 70 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔
سربجیت سنگھ کے والد بے انت سنگھ نے 31 اکتوبر 1984 کو اندرا گاندھی پر گولی چلائی تھی، تاہم خالصتان کے حامی سکھ مبلغ امرت پال سنگھ بھی بھاری اکثریت سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوگئے۔
امرت پال سنگھ کو بھارتی حکومت نے ریاست آسام کی جیل میں قید کر رکھا ہے جبکہ امرت پال سنگھ نے مخالف امیدوار کو 1 لاکھ 97 ہزار ووٹوں کے مارجن سے ہرایا۔
خالصتان کے حامیوں کی عام انتخابات میں کامیابی سے بھارتی ریاست کو بڑا دھچکا لگا، تاہم بھارتی پنجاب کے سکھوں بالخصوص نوجوانوں سکھوں میں خالصتان کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے شمالی شہر امرتسر میں جون 1984 میں علیحدگی پسند سکھوں کو گولڈ ن ٹیمپل سے نکالنےکے لیے فوجی آپریشن بلیو اسٹار کیا گیا تھا جس میں تقریباً 500 سکھوں کو قتل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News