Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا

Now Reading:

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا
گندم کا معاملہ

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گیا۔

وزیرپارلیمانی امورنے کہا کہ صوبے گندم خریداری کی اپنی پالیسی بناتےہیں، پاسکو نے 2 جون تک تک 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدی ہے، وزیراعظم نے 35 فیصد گندم خریداری ہدف بڑھایا ہے۔

اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ خطے میں گندم سستی ہونے سے کسانوں کومشکلات پیش آئیں، عامرمگسی نے کہا کہ مڈل مین نے کسانوں سے 2700 روپےمیں گندم خریدی، مڈل مین نے4ہزارروپےمیں گندم فروخت کی اس کی تحقیقات کی جائیں۔

وزیرپارلیمانی امورنے کہا کہ وزیراعظم نے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں، جےآئی ٹی بنائی گئی، کسی بےگناہ کونہیں پکڑا جائے گا، گندم 2800روپے سے اوپرنہیں گئی، بجٹ میں بھی کسانوں کیلئے رقم رکھنے جا رہے ہیں۔

رکن پی پی حناربانی کھرنے کہا کہ حکومت کسانوں کوگندم کاخرچ بھی دینےکوتیارنہیں، حکومت کل پھریوکرین کے کسانوں کورقم دے گی، اپنےکسانوں کونہیں، بجلی میں کسانوں کوسبسٹڈی نہیں دی جارہی۔

Advertisement

پی پی رکن نفیسہ شاہ نے گندم کی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات پرتحقیقات کرانےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی تحقیقات مذاق بن کررہ گئی، تحقیقات کے نام پرمعاملے کوالتوامیں ڈال دیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ نوجوان کسانوں سمیت دیگرکیلئے80ارب روپےرکھےجارہےہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنااللہ مستی خیل، سابق اسپیکراسد قیصرنے بھی گندم کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

وزیرپارلیمانی اموراعظم نذیرتارڑنے کہا کہ اس ایوان کی انکوائری کمیٹی بنالیں، جس پرپی پی رکن حسین طارق نے کہا کہ چلوعدالتی تحقیقات کوچھوڑیں اس ایوان کی کمیٹی بنائیں، مقررہ مدت کی کمیٹی بنائی جائے، کسان سے اتنا ظلم کس نے کیا۔

اپوزیشن کے کسان کےساتھ ظلم نامنظورکےنعرے

اجلاس میں اپوزیشن کے کسان کے ساتھ ظلم نامنظورکےنعرے، سنی اتحاد کونسل نےگندم خریداری کاذمہ دارسابق نگراں وزیراعظم کوقراردے دیا۔

Advertisement

اسلم گھمن نے سوال کیا کہ سابق نگراں وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں ہورہی ہے؟ اعجازالحق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہیں خریدی، پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کرائی جائے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک رکن نے 10 ہزاربوریاں محکمے سے اٹھوائی، زرتاج گل نے کہا کہ وزیرپارلیمانی امور اس ایوان کی عزت کی بات کرتے ہیں۔ 22 سوالات کے جوابات ہی نہیں دیے گئے کیا یہ ایوان کی عزت ہے؟

شہریارآفریدی نے کہا کہ جب پورا پارلیمان کسان کے لئے قومی اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی بنانےپر متفق ہے تو پھرحکومت  کی ٹانگیں کانپ کیوں رہی ہے، کمیٹی بنا دے، وزیرپارلیمانی امورنے توہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر