حافظ نعیم الرحمان کی حکومت پر کڑی تنقید
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نہیں چلی سکتی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 15 روپے لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نہیں چلی سکتی، ریاست کا مطلب عوام ہے، انہیں حق دیا جائے۔
امیرجماعت اسلامی کہتے ہیں کہ نوجوانوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، جتنا دبائیں گے ملک کا نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوجتنا دبائیں گے ملک کو نقصان ہوگا، سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ کے حامی ہیں اور جماعت اسلامی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیرات کی سیٹیں قبول کریں گے تو کوئی کریڈیبیلٹی نہیں ہوگی، قبضہ گروپ قبضہ چھوڑیں تو بات آگے بڑھے گی۔
امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو جعلی ووٹ پڑے، انہوں نے سیٹ لے لی اور ڈکار تک نہیں لیا، بہتری کا راستہ یہی ہے کہ سب اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
