Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی بجٹ سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا

Now Reading:

وفاقی بجٹ سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا
وفاقی بجٹ سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا

وفاقی بجٹ سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا

اسلام آباد: وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا۔

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 45 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ مہنگائی کی ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی اور 14 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 33 روپے 39 پیسے، ٹماٹر فی کلو 10 روپے 6 پیسے اور کیلا فی درجن 7 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا جب کہ مصالحہ جات 10 روپے اور آلو کی فی کلو قیمت 2 روپے 36 پیسے بڑھ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا۔ گڑ، ایل پی جی، سیگریٹ اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Advertisement

رواں ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 78 پیسے کم ہوئی جب کہ بریڈ کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی ریکارڈ  کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 2 روپے 27 پیسے سستے ہوئے، چاول، چلی پاؤڈر، خشک دودھ، چینی اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں رواں ہفتے بیف، دہی اور چائے کی پتی سمیت 18 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر