
نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں کینیڈا کے 138 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی۔
آئرلینڈ کے مارک ایڈیئر نے 34 رنز بنائے، اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10 اور کپتان پال اسٹرلنگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جارج ڈاکریل نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
کینیڈا کے بولر جیرمی گورڈن اور ڈلن ہیلیگر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
کینیڈا کے کامیاب ترین بیٹسمین نکلس کرٹن تھے جنہوں نے 49 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، جبکہ وکٹ کیپر شریاس مووا 37، پراگت سنگھ 18، ایرون جانسن 14 اور دلپریت باجوہ نے 7 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کے بولر بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ مارک ایڈیئر اور گیریتھ ڈیلنے نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2، 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News