
پاکستانی حاجی نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
ریاض: دیار غیر میں پاکستانی حاجی نے مالک کو رقم سے گھرا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔
مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی شہری نے 9 ہزار سعودی ریال پاکستانی کرنسی میں 6 لاکھ 75 ہزار کی نقدی کے ساتھ گمشدہ بیگ کو اس کے مالک کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان حج مشن حکام کو جمع کروا کر ایمانداری کی روشن مثال قائم کی ہے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی حاجی عامر حمید کو 9 ہزار سعودی ریال کی رقم اور ایک آئی فون ملا، انہوں نے بیگ کو پاکستانی حج مشن کے لوگوں کو جمع کرادیا، جنہوں نے اسے اصل مالک کو واپس کردیا۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں ایمانداری اور دوسروں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے جب کہ انہوں نے اس بات پر بے حد خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ نقد رقم اور آئی فون اصل مالک تک پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان حج مشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ کے اصل مالک کا سراغ لگا کر اسے حوالے کردیا ہے جب کہ رقم معلوم ہونے پر مالک نے عامر حمید اور پاکستان حج مشن کا ان کی ایمانداری اور دیانتداری پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News