Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اقتصادی کونسل نے 13ویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی

Now Reading:

قومی اقتصادی کونسل نے 13ویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی
ای سی سی

قومی اقتصادی کونسل نے 13ویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے 13 ویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی منصوبے وکارکردگی، 2024-25 کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام پربریفنگ دی گئی، آئندہ برس کیلئےشرح نموکےہدف میں واضح اضافہ کیاگیا۔

کونسل نے سالانہ ترقیاتی پلان25-2024 کی اصولی منظوری دے دی۔ آئندہ مالی سال 3.6 فیصد، 5 سالہ پلان کے تحت مالی سال2029 میں 6 فیصد گروتھ ہوگی۔ آئندہ 5 سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطاً 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔

آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنے اورآئندہ بجٹ میں صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصدرکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ بجٹ میں خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد رکھنے کی منظوری اوراگلےمالی سال برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالررکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اقتصادی کونسل میں آئندہ مالی سال درآمدات کا ہدف 68.1 ارب ڈالررکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ آئندہ مالی سال سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکا ہدف 30.2 ارب ڈالرمقررکیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3.7 فیصد مقررکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کونسل نے میکرواکنامک فریم ورک25-2024کی اشاعت کی منظوری دی۔

اجلاس میں وزارتوں، صوبوں وخصوصی اداروں کوسالانہ منصوبے پرعملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ کونسل نے کہا کہ معیشت کی شرح نموکے ہدف کوحاصل کرنے کیلئے صوبوں سے مشورہ کیاجائے۔

ملکی ترقی کیلئے قومی اہداف اوران کوحاصل کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ ترقیاتی بجٹ کاجائزہ،2024-25 کے ترقیاتی بجٹ کے مجوزہ اعشاریے بھی پیش کیے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ بجٹ میں سی پیک، تکمیل کے قریب منصوبوں کوترجیح دیں گے، غیرملکی سرمایہ کاری والے منصوبوں کوبجٹ میں ترجیح دی جائےگی، پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کوترقیاتی بجٹ میں ترجیح دی جائےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر