
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری انجینئرز کے ٹیکنکل الاؤنس کے لیے میدان میں آگئے۔
رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری نے انجنئیرز کے تنخواہوں میں 1.5 الاؤنس کے اضافہ کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں انجینئر کی بنیادی تنخواہ میں 1.5 ٹائم الاؤنس کا اضافہ کیا جائے۔
رکن سندھ انجینئر عادل عسکری کا کہنا تھا کہ انجینئرز کی بنیادی تنخواہوں میں 1.5 الاؤنس کے پی کے، پنجاب، گلگت بلتستان میں بھی لگ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے 5 سال پہلے انجنئیرز کے الاؤنس میں 1.5 اضافہ کا وعدہ کیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کا وزیر اعلیٰ انجینئر، اسپیکر انجینئر اور سینئر وزیر انجینئر پھر بھی انجینئر ٹیکنیکل الاؤنس سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News