Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد علی شاہ سے نیدر لینڈز کی سفیر کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت

Now Reading:

مراد علی شاہ سے نیدر لینڈز کی سفیر کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت
مجھے بی آر ٹی ریڈ لائن وقت سے پہلے مکمل چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے بی آر ٹی ریڈ لائن وقت سے پہلے مکمل چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیدر لینڈز  کی سفیر ہینی دی وریس نے ملاقات کی، جس میں موسمی تبدیلی  کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

سید مراد علی شاہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ2022 کے تباہ کن سیلاب کی بحالی پر کام کررہے ہیں جس پر مز ہینی نے کہا کہ نیدرلینڈ  زکی زرعی بینک سندھ میں زرعی جدت کے حوالے سے قرض فراہم کرنا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نیدر لینڈز  کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے سندھ حکومت نیدر لینڈز  کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔

نیدرلینڈز  کی سفیر نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے پراجیکٹ کی تفصیلات مانگی جس پر مراد عل شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت محکمہ سرمایہ کاری کے آفس  سے رابطہ کرکے پراجیکٹ  کی تفصیلات  مہیا کرے گی۔

سندھ حکومت اور نیدرلینڈز نے ملاقات کے دوران ڈیری یا لائیواسٹاک کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام مذہبی تفریق میں یقین نہیں رکھتے، جبکہ سندھ سے ایک ہندو ایم این اے اور ایک ایم پی اے براہ راست منتخب ہوئے ہیں اور یہ ہندو، مسلم  اکثریت والے حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پی پی پی ہر قسم کی تفریق  سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرین  کے لیے روزانہ 1500 گھر بنارہے ہیں، جبکہ ہم ڈونرز  کے تعاون سے خواتین کے لیے بھی گھر بنا رہے ہیں جس کا مکمل ڈیٹا تیار کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر