Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ قرار

Now Reading:

کوئٹہ ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ قرار
کوئٹہ ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ قرار

کوئٹہ ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ قرار

کوئٹہ میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کے بعض طلبا کا ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ہارڈ بلوچستان نے ایڈز کے حوالے سے سروے کیا جب کہ سروے کے دوران ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ایڈز کے سیمپل لیے گئے۔

غیر سرکاری تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے کے بعض طلبا ایڈز میں مبتلا ہیں، ابتدائی طور پر ایڈز پازیٹیو آنے والے لوگوں کے مزید ٹیسٹ اسپتال میں کروائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبائی دارلحکومت کو ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ قرار دیا ہے۔

بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق صوبے میں ایڈز کی کیسز کی تعداد 7 ہزار ہوسکتی ہے جب کہ بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2 ہزار 5 سو سے زائد ہے۔

Advertisement

ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2100 کے قریب ہے، ایڈز کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے جب کہ ایک سال کے دوران ایڈز سے 500 کے قریب لوگ انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ ایڈز کنٹرول پروگرام نے پہلی ہی ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا تھا جب کہ ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ نائی کی دکانیں، سرجیکل آلات کی عدم صفائی ہے۔

علاوہ ازیں غیر محفوظ جنسی تعلقات بھی ایڈز کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ ہے، منشیات کے عادی افراد کا بھی ایڈز پھیلانے میں اہم کردار ہے کیونکہ منشیات کے عادی افراد کا انجیکشن درجنوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر