
صوبائی حکومت آل پارٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کررہی، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے کے مابین کوئی معاملات خراب نہیں ہیں۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور وفاق کے مابین معاملات گھمبیر نہیں ہیں صرف اپنی نوکری بچانے کے لئے واویلا کیا جاتا ہے، اندر کمرے میں تمام معاملات ٹھیک ہوتے ہیں باہر نکل کر نوکری پکی کرنے کے لئے بات چیت کرنی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے کے مابین کوئی معاملات خراب نہیں ہیں بس جو تحظات ہوتے ہیں ان کو بیان ٹھیک طریقے سے کیا جانا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین کو پہلے بھی نہیں بلایا گیا تو شکایت کی تو میں نے بلوایا تھا، انہوں نے بجلی کے حوالے سے بیان دیا تو محسن نقوی کے ساتھ ان کو بٹھایا تو ان کا مسئلہ حل ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ یہی کہا کہ دلیل اور دلائل سے بات کریں تو مسائل حل ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جو مسئلہ ہے وہ ہمیں بتائیں اسی طرح حل کر دیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ آرٹیکل 121 اور 122 پڑھ لیں ان کو گورنر ہاؤس بند کرنے کا جواب مل جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News