Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

Now Reading:

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

 عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور لاکھوں کی تعداد میں فرزند اسلام نے مسجد نبوی ﷺ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

پاکستانیوں سمیت لاکھوں حجاج کرام نے عیدالاضحیٰ کی نماز میں شرکت کی اور حرم شریف میں عید کی تکبیرات، فضا میں اللہ اکبر کی آواز گونج اٹھی۔

مسجد الحرام میں نمازعید کی امامت شیخ عبدالرحمان السدیس نے کی اور امام کعبہ کی فلسطین، مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعائیں کی۔

خطبہ کے بعد حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے، جس کے ساتھ ہی عازمین کا فریضہ حج مکمل ہوجائے گا اور حجاج کرام احرام کھول دیں گے۔

Advertisement

عید کا خطبہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد نے سماعت کیا، اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔

خطبہ عید میں کہا گیا کہ امت مسلمہ فلسطینیوں کو یہود کے ظلم سے نجات دلائے۔

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کریں گے جبکہ حجاج آج قربانی کے بعد سر منڈوائیں گے، احرام کھول دیں گے جس کے بعد حجاج طواف، زیارت کے لیے مسجدالحرام جائیں گے اور سعی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت بھارت اور عمان میں عید الضحیٰ کل منائی جائی گی، امریکا، کینیڈا میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، مسلم کمیونٹی کے بعض افراد آج اور بعض افراد کل عید منائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر