
عیدِ قرباں میں ایک روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت تیز
اسلام آباد: عید قرباں میں صرف آج کا روز باقی ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدو فروخت میں تیزی آگئی ہے۔
ملک بھر میں آج چھٹی کے روز مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ عروج پر جا پہنچا، بیوپاری منہ مانگلے دام مانگ رہے ہیں اور خریدار بھی کم سے کم بولی لگارہے ہیں، سودے بازی جاری ہے۔
کراچی کی مویشی منڈی میں بیشتر جانور بک گئے، شہری مویشی مہنگے ہونے کا شکوے کرتے نظر آئے۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی مویشی منڈٰی کی رونق عروج پر ہے، بیل اور بکروں کی جہاں خوبصورتی ہے مثالی وہیں آسمان چھوتے دام بھی کررہے ہیں جیبیں خالی۔
عوام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے پُرعزم ہیں اور انہوں نے ہار نہ مانتے ہوئے طے کیا ہے کہ منڈی آئے ہیں تو جانور لیکر ہی جائیں گے۔
اس کے علاوہ گلی محلوں میں بھی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، بچے مہمان جانوروں کی خاطر مدارات میں مگن ہیں اور جانوروں کو دن بھر ٹہلانے کی ٹھان لی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بھلائی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔
تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلی جگہوں پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔
علمائے کرام عید کے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرنے کے لیے جانوروں کی قربانی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News