Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ بجٹ معاشی حالات بہتر کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

موجودہ بجٹ معاشی حالات بہتر کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ

موجودہ بجٹ معاشی حالات بہتر کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد: مشیر وزیراعظم اور مسلم لیگ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ معاشی حالات بہتر کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا۔

عید کی نماز کے بعد رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر اہل اسلام کو دلی عید مبارک کہتا ہوں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنا رحم فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی دلدل سے نکال دے، 2017 میں نواز شریف کو نکال کر پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا تھا، اس سال بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، اس معاہدے سے عوام پر مشکلات تو آئیں گی لیکن کوشش کی گئی ہے عام آدمی پر کم بوجھ پڑے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ معاشی حالات بہتر کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، آئندہ سال آئی ایم ایف سے جان چھڑا لیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت مریم نواز کی قیادت میں بہترین کام کررہی ہے، عام آدمی کو پنجاب حکومت بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، ہم مہنگائی کم کرنے میں کچھ حد تک کامیاب ہوئے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے، پنجاب حکومت کوشش کررہی ہے کہ اس کا فائدہ ہر چیز تک ہو۔

Advertisement

لیگی رہنما نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب عید کے بعد تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، نواز شریف پارٹی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ دوبارہ پارٹی متحرک ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سائز اور اخراجات میں کمی کرنے جا رہے ہیں، وزیر اعظم نے ایک مہینے کا وقت دیا ہے جس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے اعتراضات درست ہیں، یہ نہیں بالکل مشاورت نہیں ہوئی اس میں کمی رہ گئی ہے، بجٹ ابھی فائنل نہیں ہوا ابھی تجاویز لے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی مشاورت اور تجاویز اور ان کی تسلی کے بعد بجٹ منظور ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر