Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

Now Reading:

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر جلد متعارف کرائے جانے  کا امکان ہے۔

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

پہلے پہل اس فیچر تک رسائی محدود صارفین کو دی جائے گی، اس کا مقصد بالخصوص مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے والے صارفین کے لیے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان بنانا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو وائس میسیجز سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اس فیچر کے بعد صارفین چاہیں تو ایک کلک کے ذریعے وائس نوٹ کو اپنی ترجیحی زبان میں تبدیل کر سکیں گے اور سمجھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس فیچر پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا، تاہم اب اس کی باقاعدہ آزمائش شروع کردی گئی ہے اور امکان ہے اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر