
اسلام آباد: بجٹ اختلاف پر بلاول بھٹو کا آج وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بجٹ اختلافات پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی، بلاول بھٹو بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو پنجاب اور وفاق سے متلعق خدشات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے جب کہ قومی اداروں کی نجکاری پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News