
آئین، جمہوریت کی بقا اورتحفظ کےلیے وکلا کی قربانیاں ہیں، اعظم نذیرتارڑ
وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ آئین، جمہوریت کی بقا اورتحفظ کےلیے وکلا کی قربانیاں ہیں۔
اٹک میں جاں بحق وکلا کے تعزیتی ریفرنس ست خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اٹک واقعے پرافسوس ہے، اس کیس میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، یہ ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ آپ کوانصاف ہوتا نظرآئے گا، انسان کا کوئی نعم البدل نہیں، فی کس 20 ملین امدادی رقوم دیں گے، آئین، جمہوریت کی بقا، تحفظ کےلیے وکلا کی قربانیاں ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا، وکلا کا معاشرے میں بنیادی کردار ہے، وکیل کا کام اپنا مقدمہ سامنے رکھنا ہے، نتیجہ میرٹ پرآتاہے۔
وفاقی وزیرقانون نے مزید کہا کہ تمام وکلابرادری متاثرہ خاندان کےغم میں برابرکی شریک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News