سعودی عرب میں دوران حج میٹرو ٹرین سے ریکارڈ 22 لاکھ عازمین حج نے سفر کیا۔
سعودی ریلوے نے رواں سال حج سیزن میں المشاعر ٹرین آپریشن کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو سروس نے عرفات، مزدلفہ اور منیٰ کے نو اسٹیشنوں کے درمیان 22 لاکھ سے زائد مسافروں کو منتقل کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج کے پہلے روز 29 ہزار سے زائد عازمین کو پہنچایا گیا جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد عازمین کو منیٰ سے عرفات لے جایا گیا۔
اس کے بعد المشاعر ٹرین نے حج کے دوران 3 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ افراد کو عرفات سے مزدلفہ اور 3 لاکھ 83 ہزار سے زیادہ عازمین حج کو مزدلفہ سے منیٰ پہنچایا۔
تشریق کے ایام میں یہ ٹرین 1.2 ملین سے زائد حجاج کرام کو اسٹیشن منی 1، منی 2 اور مزدلفہ 3 سے منی 3 اسٹیشن (جمرات) تک لے گئی، جس نے جمرات پل تک حاجیوں کی رسائی کو آسان کیا۔
ایس اے آر کے سی ای او بشار الملک نے کہا کہ آپریٹنگ پلان کی کامیابی سعودی قیادت کی جانب سے ریلوے کے شعبے کے لیے لامحدود محنت پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
