
ضلع کرک میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید
راولپنڈی: ضلع کرک کے علاقے سدا میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کرک کےعلاقے سدا میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں حوالدارعقیل احمد، لانس نائیک محمد تافیر اور سپاہی انوش، سپاہی ہارون ولیم اور سپاہی محمد اعظم خان شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News