Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر ہم ظلم کے خلاف بات نہیں کر سکتے تو ہمارے انسان ہونے کا کیا فائدہ؟ کبریٰ خان

Now Reading:

اگر ہم ظلم کے خلاف بات نہیں کر سکتے تو ہمارے انسان ہونے کا کیا فائدہ؟ کبریٰ خان

اگر ہم ظلم کے خلاف بات نہیں کر سکتے تو ہمارے انسان ہونے کا کیا فائدہ؟ کبریٰ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم ظلم کے خلاف بات نہیں کر سکتے تو ہمارے انسان ہونے کا کیا فائدہ؟

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم سے متعلق بات کرنے اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنا انسان ہونے کی نشانی ہے، اس پر سب کو بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ فلسطین جاکر جھنڈا گاڑھیں یا وہاں جاکر لوگوں کو بچائیں، آپ چھوٹی سی چیز کر سکتے ہیں کہ اس پر بات تو کر سکتے ہیں، آپ اس کی مذمت تو کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے، 250 دن ہونے والے ہیں اور اب بھی ایسے لوگ ہیں دنیا میں جن کو کچھ نہیں پتہ کہ فلسطین میں کیا کیا ہو رہا ہے۔

کبریٰ خان نے کہا کہ اگر سب نارمل ہو جائیں گے کہ یہ تو چلتا رہتا ہے تو ہماری انسانیت کہاں گئی؟ اسی لیے ہمیں فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرنی چاہیے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس ظلم کے خلاف بات نہیں کر سکتے تو ہمارے انسان ہونے کا کیا فائدہ؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر