سعودی عرب کی حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ریاض: سعودی عرب نے حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات پر سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی اموات ہوئیں، جاں بحق حجاج میں متعدد معمر اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔
سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ 83 فیصد ان کی اموات ہوئیں جن کے پاس پرمنٹ نہیں تھا، بغیرپرمٹ حج کرنے والے 95 مریض زیر علاج ہیں۔
مصری حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل اور 25 لاپتہ ہیں۔
انڈونیشین حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں انڈونیشیا کے 236 شہری شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق 98 بھارتی شہری بھی جاں بحق حجاج میں شامل ہیں، جاں بحق حجاج میں تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
