Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم کی برآمد کے لئے تاجروں کا وزیراعظم کو خط

Now Reading:

گندم کی برآمد کے لئے تاجروں کا وزیراعظم کو خط
گندم کی برآمد کے لئے تاجروں کا وزیراعظم کو خط

گندم کی برآمد کے لئے تاجروں کا وزیراعظم کو خط

تاجروں نے اضافی گندم کی برآمد کے لئے وزیراعظم کو خط لکھ کراجازت طلب کرلی ہے۔

مزمل چیپل چئیر مین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت ملک میں 3.9 ملین ٹن اضافی گندم موجود ہے جبکہ اضافی گندم کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی۔

مزمل چیپل نے خط میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی فوری اجازت دے۔

خط کے متن کے مطابق ڈھائی لاکھ ٹن آٹا، ڈھائی لاکھ ٹن میدہ اور پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ پاکستان اضافی پیداوار سے بین الاقوامی منڈی میں داخل ہو سکتا ہے۔

مزمل چیپل نے خط میں وزیراعظم کو بتایا کہ اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے جبکہ اضافی گندم کی برآمد سے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی اور ملک کے لئے زرمبادلہ بھی کمایا جائے گا۔

Advertisement

چئیرمین سیریل ایسوسی ایشن  نے خط میں لکھا کہ 32 ملین ٹن ضروت کے مقابلے میں 36 ملین ٹن سے زائد گندم کے ذخائرموجود ہیں اس کےعلاوہ 31.4 ملین ٹن پیدواراور 4.6 ملین ٹن کے کیری فارورڈ اسٹاک ملا کر 36 لاکھ ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں جبکہ اضافی ذخائر کو برآمد نہ کیا گیا تو اسٹاک ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

خط کے مطابق اس وقت گندم کے بڑے سپلائیرز کی فصل آنے میں وقت ہے، اس لئے گندم کی برآمد کا اہم وقت ہے، اضافی گندم کی برآمد سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلینس بھی بہتر ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر