Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب سے متعلق قرارداد منظور

Now Reading:

پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب سے متعلق قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب سے متعلق قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں توہین مذہب سے متعلق قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پے در پے واقعات چرچز اور توہین مذہب جیسے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں، حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے مختلف توہین مذہب کے واقعات پر قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے جیسا کہ آئین پاکستان میں درج ہے اور پاکستان کا ہر شخص آئین کی نظر میں برابر ہے۔

متن کے مطابق یہ ایوان ہماری حالیہ موب لنچنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے، اس بات پر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ حال ہی میں ملک کےمختلف علاقوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

متن میں یہ لکھا ہے کہ یہ ایوان ہولناک اور المناک واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے، کسی بھی مہذب معاشرے میں یہ برداشت نہیں کیا جاسکتا اور یہ ایوان وفاقی اورصوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتیں ہمارے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کریں، توہین مذہب کے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے اور متعلقہ قوانین کے تحت تفتیش اور مقدمہ چلایا جائے۔

متن میں مزید لکھا ہے کہ عدالتیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، مذہب کے نام پر واقعات بہت بڑی برائی کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر