Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور

Now Reading:

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 2024-25 کے لیے 49 ارب 70 کروڑ 18 لاکھ کا سالانہ بجٹ منظور کرلیا گیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مجوزہ بجٹ اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت ہوا جس میں مالی سال 25-2024 کے لیے بجٹ پیش کیا گیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سالانہ بجٹ کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا یے جس کے بعد کونسل اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مجوزہ بجٹ کا حجم 49 ارب 70 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے جب کہ بجٹ 9 کروڑ 99 لاکھ روپے سرپلس ہوگا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈز و آمدنی کا تخمینہ 49 ارب 70 کروڑ روپے جب کہ اخراجات کا تخمینہ 49 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

Advertisement

بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے، گریڈ 17 سے 21 تک کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے، کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سٹی کونسل کا بجٹ منظور کرالیا، اپوزیشن کا رویہ آپ سب نے دیکھا، یہ لوگ احتجاج کرتے رہیں اور ہم لوگ کام کرتے رہیں گے۔

میئرکراچی نے کہا کہ میرے لیے ہر یوسی چیئرمین قابل احترام ہے، اپنی یوسی کے لیے ایک بھی اسکیم پیش نہیں کی جب کہ بجٹ سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا لیکن اگر مگر سے معاملات نہیں چلتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر