Advertisement
Advertisement
Advertisement

کویت نے فلپائنی ورکرز پر عائد پابندی ختم کر دی

Now Reading:

کویت نے فلپائنی ورکرز پر عائد پابندی ختم کر دی

کویت نے فلپائنی شہریوں کے لیے کام اور داخلے کے ویزے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

کویت نے ایک سال سے زائد عرصے سے عائد پابندی ختم کرتے ہوئے فلپائن کے شہریوں کے لیے انٹری ویزا اور ورک ویزا کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ملک نے فلپائنی گھریلو ملازمین کی بھرتی کی بھی اجازت دی ہے جو پہلے بیرون ملک کام کر چکے ہیں اور تجربہ رکھتے ہیں،

یہ پابندی گزشتہ سال دو طرفہ لیبر معاہدے کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی تھی۔

یہ فیصلہ کویت کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ اور فلپائن کے نائب وزیر برائے تارکین وطن مزدور کے درمیان ہونے والی دو طرفہ ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس سیف پیلس میں ہوا جس کی صدارت کونسل آف منسٹرز کے پہلے ڈپٹی چیئرمین شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کی۔

Advertisement

ملاقات میں فریقین نے ایک مشترکہ ٹیکنیکل ورکنگ کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جو روزگار سے متعلق امور اور دیگر خدشات کو حل کرنے کے لئے وقتا فوقتا اجلاس کرے گی۔

دونوں حکومتوں نے “گھریلو کارکنوں کے روزگار کے معاہدے” کے اپنے عزم کی بھی تصدیق کی جس پر فلپائن اور کویت دونوں نے 2018 میں دستخط کیے تھے۔

یہ پابندی گزشتہ سال 10 مئی کو اس وقت نافذ کی گئی تھی جب فلپائن نے مبینہ طور پر دو طرفہ لیبر معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر